آنند لائٹس آف کردو، بھارتی ہار دیکھی نہیں جارہی، مومن ثاقب کی ویڈیو وائرل

58 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

دبئی: بھارت کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کا مزاق اڑایا جارہا ہے اور ٹوئٹر پرMumbai Airport
کے نام سے ٹرینڈ چل رہاہے۔

ایسے میں پاکستان کے معروف ڈرامہ آرٹیسٹ مومن ثاقب کہاں موقع چھوڑتے ہیں، دبئی گراونڈ میں ، آنند لائٹس آف کردو، بھارتی ہار دیکھی نہیں جارہی، مومن ثاقب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

مومن ثاقب روتے ہوئے آخری اوور میں بھارت کیلئے دعا کررہے ہیں کہ ڈبل ہیٹرک ہو جائے، پھر وہ بھارتی تماشائی سے پوچھتے ہیں کدھر سے ہو ؟ وہ کہتا ہے بھارت سے ، مومون ثاقب رو پڑتے ہیں۔

http://

ہم بھارت کے ساتھ پاکستان کا فائنل دیکھنا چاہتے ہیں ، یہ دیکھو گراونڈ میں کیا ہو رہا ہے، آنند جلد کرو تم گراونڈ کی لائٹس آف کردو ، بھارت ہار جائے گا۔

پھر وہ لڑکے کو گلے سے لگا کر تسلی دیتے ہوئے روتے ہیں کہ یہ کیا ہو گیا، بھارت تو آوٹ ہوجائے گا ، ہم فائنل کھیلنا چاہتے تھے بھارت کے ساتھ۔

Comments are closed.