سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
فوٹو:انٹرنیٹ
ممبئی :بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبنگ خان اپنی گاڑی سے اترے اور ہاتھ میں موجود گلاس پینٹ کی جیب میں رکھ لیا۔
گلاس میں پانی بھی دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی اس پر خوب تبصرے کیے۔
https://twitter.com/VishalRC007/status/1565898834878042112?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1565898834878042112%7Ctwgr%5Ebc87b56aa48952e3d3da93a4bb8cef493f41d81b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F298707-
صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کام صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کی تھی۔
Comments are closed.