وزیر اعظم کا پاکستان سمیت دنیا بھر سے جمع ہونے والےفلڈ ریلیف فنڈ 2022 کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

46 / 100

فائل: فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے جمع ہونے والےفلڈ ریلیف فنڈ 2022 کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پرایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے’اے۔جی۔پی۔آر ‘ اور بین الاقوامی آڈٹ فرم کے ذریعے “وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022″ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہناہے کہ جمع اور خرچ ہونے والے فنڈز کا آڈٹ ہوگا کہ کتنا پیسہ آیا اور کہاں خرچ ہوا،یہ آڈٹ رپورٹس عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

Comments are closed.