گجرات جلسہ سے واپسی پرعمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

گجرات سے اسلام آباد آتے ہوئے عمران خان کے کانوائے میں شامل گاڑی میں تھانہ روات کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی عمران خان عقبی گاڑی میں سوار تھے سیکورٹی سٹاف انھیں بغیر روکے وہاں سے لیکر اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گجرات میں جلسے کے بعد واپس آرہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر تھانہ روات کے قریب کانوائے میں انکی گاڑی سے کچھ فاصلے پر چلتی ہوئی سکواڈ کی سفید گاڑی لینڈ کروزر گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی کو سڑک کے کنارے روک دیا ۔

کانوائے میں شامل گاڑی کے اچانک روکنے سے عقب میں آتی دیگر گاڑہاں جن میں ایک میں عمران خان بھی سوار تھے آپس میں ٹکراتے ٹکراتے بچیں تاہم عمران خان کا سیکورٹی سٹاف بغیر انھیں لیکر اسلام آباد روانہ ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق سکواڈ میں شامل جس گاڑی کو آگ لگی وہ پنجاب ہاؤس کی وی وی آئی پی موومنٹ کے لیے مختص وہیکل تھی جسکے سواروں نے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں۔

اطلاع ملتے ہی کمشنر و ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق پولیس حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے سینئر پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ عمران خان محفوظ طریقے سے اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ گاڑی میں سوار افراد بھی محفوظ رہے۔

سینئر پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں گاڑی میں آگ انجن آئل لیک ہونے کی وجہ سے لگی تاہم مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Comments are closed.