برطانیہ کاپاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ دینے کا اعلان

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نےکہا ہےکہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے برطانیہ مزید ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ امداددے گا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافے کا اعلان برطانوی وزیر خارجہ نے کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے کہاکہ برطانیہ پہلے ہی پندرہ لاکھ پاﺅنڈ فوری امداد کا اعلان کر چکا ہے، برطانیہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیلاب میں گھرے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ہرممکن امداد دیں گے، ڈیڑھ کروڑ پاو¿ نڈ کا یہ امدادی پیکج بھی ہماری ان کوششوں کا حصہ ہے۔

Comments are closed.