آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

45 / 100

فائل :فوٹو

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کمراٹ، کالام اور گردونواح میں پھنسے افراد کے انخلا کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقے میں جاری امدادی کارروائیوں سے متعلق آگاہی حاصل کریں گے۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز 82 پروازیں کر چکے ہیں۔ جن میں 27 پروازوں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے24 گھنٹوں کے دوران 23.753 ٹن راشن اور امدادی اشیا فراہم کیں۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز 82 پروازیں کر چکے ہیں۔ جن میں 27 پروازوں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے24 گھنٹوں کے دوران 23.753 ٹن راشن اور امدادی اشیا فراہم کیں۔

متاثرین سیلاب میں 3540 راشن پیکس اور 250 خیمے فراہم کیے گئے۔ پاک فوج کے 51 فری میڈیکل کیمپس میں 33025 مریضوں کوسہولیات فراہم کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ سے 7 فوجی طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 3 فوجی طیارے نورخان ایئر بیس راولپنڈی پہنچ چکے۔ چین سے 2 طیارے 3000 خیمے لے کر آج کراچی پہنچیں گے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ جاپان سے ترپالیں اور پناہ گاہیں آج کراچی پہنچیں گی۔ کینیڈا نے 5 ملین امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ برطانیہ نے 1.5 ملین پاوٴنڈ دینے کا وعدہ کیا۔ آذربائیجان نے 2 ملین امریکی ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ طیاروں میں خیمہ، ادویات اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی فلڈ ریلیف کوآرڈی نیشن سینٹر ہیڈ کوارٹر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے تحت کام کر رہا ہے۔ مرکز پاک فوج کی سطح پر شراکت داروں کے ساتھ بچاوٴ اور امدادی کاوشیں مربوط بنا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ریلیف آئٹمز اکٹھا کرنے کے لیے 217 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ اب تک آٹا، دال، چینی سمیت 123 ٹن خوراک، 5.9 ٹن خیمے، رضائیاں، کپڑے اکٹھے ہو چکے۔ سیلاب متاثرین کے لیے 0.15 ٹن ادویات، کپڑے، شمسی لائٹس، سلیپنگ بیگز بھی اکٹھے ہوئے۔

Comments are closed.