عمران خان پر پاکستانیوں کااعتماد، ڈھائی گھنٹے سیلاب ٹیلی تھون میں5ارب روپے جمع

60 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد: عمران خان پر پاکستانیوں کااعتماد، ڈھائی گھنٹے سیلاب ٹیلی تھون میں5ارب روپے جمع ، کل ملا کر ساڑھے پانچ سے بھی رقم زائد ہوگئی ،پاکستان سمیت دنیا بھر سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سابق وزیراعظم کی فنڈریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ٹیلی تھون مہم میں سیاست دان، فنکاروں اور معروف شخصیات نے شرکت کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، سابق کرکٹر انضمام الحق، اداکارہ عتیقہ اوڈھو، حمزہ علی عباسی، جاوید شیخ، شان شاہد، رائٹر خلیل الرحمان قمر،آفتاب اقبال ، گلوکار سلمان احمد، ابرار الحق ودیگر شامل تھے۔

نشریات میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا اس وقت ملک میں بہت بڑا امتحان ہے سیلاب کی وجہ سے پوراملک متاثر ہے اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا ملک مل کراس امتحان کاسامنا کرے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ہمارے نوجوان رضاکار فورس میں شامل ہوں اور متاثرین کی مدد کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایک کنٹرول روم بنا رہے ہیں جس کے ذریعے رضاکاروں کو گائیڈ کریں گے اور ڈائریکشن دیں گے تاکہ رضاکارمتاثرہ لوگوں تک پہنچیں،سیلاب سے ایک ہزارسے زائد اموات ہوئیں جبکہ سیلاب سے مالی طور پر تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ایک ہزار ارب سے زائد کا نقصان ہوا ۔

http://

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2010 کے سیلاب میں قوم کو متاثرین کی مدد کرتے ہوئے دیکھا ہے اب بھی مشکل گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی بھرپور مدد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جو بھی فنڈز ملیں گے اسے ثانیہ نشتر کی سربراہی میں خرچ کیا جائے گا ہمارا مقصد ہے کہ جتنے بھی فنڈز جمع ہوں گے سیلاب متاثرین پر خرچ کریں گے،ٹیلی تھون مہم میں صرف ڈھائی گھنٹوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوئی۔

اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے تین کروڑ ،سینئر صحافی صابر شاکر نے5 لاکھ روپے،پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی فیملی نے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ان کی 9 سالہ بھانجی اس کار خیر میں پچاس ہزار روپے کا عطیہ دیا۔

علی زیدی کے امریکا میں مقیم دوستوں نے 50 ہزار ڈالر ،تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی ڈیڑھ کروڑ روپے، ایک اوورسیز پاکستانی نے نام بتائے بغیر 10لاکھ روپے کی امداد دی۔

امریکا سے ایک پاکستانی کی جانب سے 22 کروڑ روپے امداد کا اعلان ،وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ روپے اور برطانوی نژاد پاکستان باکسر عامر خان کی جانب سے بھی پانچ ملین روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا۔

http://

عمران خان کی ٹیلی تھون مہم میں ایک اور اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے پانچ ملین روپے کی امداد دی ،ایک پاکستانی شہری نے اپنا عمرے پر جانے کا پروگرام کینسل کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

پاکستانی شہری عدنان اسد نے سیلاب متاثرین کے لیے دوکروڑ پچاس لاکھ کی امداد دی، ان سے متعلق عمران خان نے بتایا کہ عدنان اسد میرے کلاس فیلو ہیں الیکشن کمیشن نے انہیں فارن فنڈنگ پر طلب کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بہت سارے لوگ مدد کرنا چاہتے ہیں،آج کوشش ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے سب مدد کرینگے، ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے ملک میں خرچ کی جائے گی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں نے پاکستان میں سب سے زیادہ فنڈ ریزنگ کی ہے، پچھلے 30 سال سے میں فنڈ ریزنگ کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلئے وہ اشیا لیں جن کی انہیں اس وقت ضرورت ہے۔

http://

سابق وزیراعظم نے کہا نقد رقم کو سنبھالنا بہت مشکل کام ہوتا ہے، نوجوان ہماری ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں،حکومت کے پاس اتنے لوگ نہیں ہیں کہ وہ سب کو مدد فراہم کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے ٹیلی تھون سیشن میں کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے لوگ اس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں، معلوم ہوا کہ امریکا سے ایک پاکستانی نے ایک ملین ڈالر کی امداد کی ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا عمران خان بہت خوش قسمت ہیں،عمران خان کو عین موقع پر اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ٹیلی تھون سیشن سے خطاب میں کہا اس سیلاب سے 25 روز میں 150 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔

خالد خورشید نے کہا کہ گلگت میں جہاں سیلاب سے تباہی ہوتی ہے وہاں دوبارہ گھر نہیں بن سکتا، ریسکیو 1122 نے بہترین کام کیا گیا، لوگوں کو خوراک فراہم کی جا رہی ہے، سردیاں آنے والی ہیں جو ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہوگا۔

ٹیلی تھون میں پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ، خیبر پختون خوا کے وزیراعلی پرویز الہیٰ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے خصوصی شرکت کی۔

http://

امریکی نژادپاکستانی خاتون نے کہا کہ متاثرین کیلئے35 لاکھ روپے کااعلان کرتی ہوں،برطانیہ سے پاکستانی نے متاثرین ہزار پاؤنڈ امداد کا اعلان کیا ،

ایک امریکی نژاد پاکستانی نے کہا کہ متاثرین کیلیے50لاکھ امداد،100مکانات بنانیکااعلان کرتا ہوں جبکہ دوسرے امریکی نژاد پاکستانی نیکہا کہ متاثرین کیلئے ایک لاکھ ڈالر کا اعلان کرتا ہوں۔

ایک امریکی نژادپاکستانی خاتون نے متاثرین کیلئے 25ہزارڈالرکااعلان کیا،امریکی نژادپاکستانی نے مکانات کی تعمیر کیلئے2 ارب روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ ایک اور امریکی نژاد پاکستانی نے متاثرین کیلئے 1لاکھ ڈالر کا اعلان بھی کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے ایک کروڑ روپے جب کہ شہر یار آفریدی نے ڈیڑھ کروڑ روپے فنڈز میں جمع کرانے کااعلان کیا، ٹیلی تھون مہم کے اختتام پر معروف مذہبی اسکالر طارق جمیل نے دعا کی کہ اللہ یہ مصیبت جلد ٹال دے اور اس سیلاب سے ہوئے نقصان کو جلد پورا کیا جاسکے۔

Comments are closed.