توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت مانگ لی

45 / 100

فائل :فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی۔

توشہ خانہ ریفرنس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مسلسل بار جواب جمع کرانے کے لئے مہلے طلب کرلی۔

عمران خان کے وکیل کے معاون بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرنے کے لئے مزید ایک ہفتے مہلت دینے کی استدعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل علی ظفر لاہور میں ہیں ان سے مشاورت نہیں ہوسکی اس لئے مزید وقت دیا جائے۔کوشش ہوگی اگلی سماعت میں جواب جمع کرا دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سارا کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے اتنا وقت لگنا نہیں چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments are closed.