سیلاب پر آل پارٹیز کانفرنس پیر کو ہو گی ، ملک کی سب سےبڑی جماعت نظر انداز

52 / 100

اسلام آباد : وزیر اعظم نے سیلاب پر آل پارٹیز کانفرنس پیر کو ہو گی ، ملک کی سب سےبڑی جماعت نظر انداز کرتے ہوئے قومی نوعیت انتہائی اہم مسلہ پر بھی پاکستان تحریک انصاف کو دعوت نہیں دی گئی.

شہبازشریف کی میزبانی میں کُل جماعتی کانفرنس  پیر کی سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی جس میں پی ڈی ایم اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے.

کُل جماعتی کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے.

اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا مگر 2 صوبوں اور گلگت بلتستان میں حکومت کرنے والی پارٹی کو دعوت نہ دی.

واضح رہے وزیراعظم کی طرف سے آئی ایم ایف معاملات پر تحریک انصاف کے حوالے سے تحفظات کااظہار سامنے آیا ہے لیکن ملک کے اندر قدرتی آفت آنے کے باوجود پی ٹی آئی کو دعوت نہ دے کر سیاسی کھیل نہیں چھوڑا گیا۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر گلہ کیا ہے کہ وفاقی ادارے سوات اور صوبے کو نظر انداز کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں اپنی اتحادی جماعت جے یو آئی کے علاقوں کا دورہ کیا اور ابھی تک سندھ اور بلوچستان میں مصروفیت کے باوجود سوات کیلئے وقت نہیں نکالا گیا۔

Comments are closed.