شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین کی سرد جنگ میں فیصل واڈا کی انٹری
اسلام آباد(زمینی حقائق) تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی آپس میں مخالفانہ بیان بازی پھر شرو ع ہو گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے خدمات کااعتراف بھی کیااور ساتھ ساتھ یہ جملہ بھی جڑ دیا کہ جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر ن لیگ معترض ہے۔
انھوں نے کہا جہانگیر ترین سرکاری اجلاس میں شرکت کرتے ہیں تو مریم اور نگزیب کو بیان جاری کرنے کا موقع مل جاتاہے۔
جواب میں جہانگیر ترین نے ٹویٹ میں واضح کیا کہ وہ کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کے ہی کہنے پر ایسا کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا جب تک آخری سانس ہے عمران خان کے ساتھ ہر مشکل میں بھی کھڑا رہوں گا، دوسرے کیا کہتے ہیں اس کی مجھے پروا ہ نہیں۔
فیصل واڈا جہانگیر ترین کے حق میں بول پڑے۔ ان کا کہنا ہے کوئی رہنما ہمیں نہ سکھائے، جہانگیر ترین مجھ سمیت کابینہ ارکان کی خواہش پر اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں وہ سینئر رہنما ہیں ہم ان سے سیکھتے ہیں۔ ہمارے لیڈر عمران خان ہیں ہم ان سے ہی ہدایات لیتے ہیں۔
Comments are closed.