بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ،کلام کا مشہور ہوٹل ہنی مون سیلابی ریلے کی نذر
فائل: فوٹو
سوات:سوات، ٹانک، چارسدہ، ڈی جی خان، تونسہ، رحیم یار خان بلوچستان اورسندھ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
دریا سوات میں بارشوں سے پیدا ہونے والی شدید طغیانی کے باعث کالام کا سب سے مشہور اور مہنگا ہوٹل ’ہنی مون‘ بہہ گیا۔
ہنی مون ہوٹل وادی کا سب سے خوبصورت اور مہنگا ہوٹل تصور کیا جاتا تھا اور اپنی خوبصورت جغرافیائی حیثیت کے باعث سیاحوں کا مرکز تھا۔
Honeymoon Hotel in Kalam, Swat, was decimated by the surging water of a massive flood in the Swat River. It was perhaps the most expansive and expensive hotel in the picturesque valley which offered its guests mesmerizing views of the idyllic landscape. #etribune #news #Swat pic.twitter.com/rszoVjXRuB
— The Express Tribune (@etribune) August 26, 2022
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات سمیت خیبرپختون خوا کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی جس کے بعد صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
سیلاب سے ڈیرہ اسماعیل خان کا 60 فیصد علاقہ پانی میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔
تین روز سے جاری مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تحصیل درابن ، پروا ، کلاچی ،درہ زندہ میں سینکڑوں مکان سیلاب کی نذر ہوگئے اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں۔
دوسری جانب دریائے چناب کے سیلابی پانی سے متاثرہ اوچ شریف کے مکین فصلوں مال مویشیوں سے محروم ہو گئے ہیں، مکانات بھی سیلابی پانی کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کو ابھی تک کوئی امداد نہیں پہنچ سکی، سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار زندگی گزار رہے ہیں۔
Comments are closed.