گوجرخان،خواجہ سراوں کاپولیس کے خلاف احتجاج، جی ٹی روڈبند کردی، 50گرفتار

گوجرخان (زمینی حقائق )گوجرخان میں سالگرہ کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ پڑنے پر خواجہ سرا بے قابو ہو گیے، احتجاجا” جی ٹی روڈ بند کر دی۔

IMG 20190401 WA0003

مشتعل خواجہ سراوں نے گوجرخان تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور اس دوران پو لیس مخالف نعرہ بازی کر تے رہے۔

مظاہرین خواجہ سراوں نے جی ٹی روڈ بلاک کردیا، تالیاں بجا کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گوجرخان کی پولیس نےخواجہ سراوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کیا۔

ذراہع کےمطا بق پولیس نے پچاس سے زائد خواجہ سراوں کو حراست میں لے لیا گیا، خواجہ سراوں کو قابو کرنے کے لیے لیڈیز پولیس کو بھی طلب کیاگیا۔

ادھر خواجہ سراوں کا موقف ہے کہ ہماری پر امن تقریب پر چڑھاہی کی گہی ہم ایسا کچھ بھی نہیں کر رہے تھے جو قانون کے منا فی ہو۔

Comments are closed.