شہباز گل کے خلاف اسلحہ برآمد ہونے کا ایک اور مقدمہ درج

50 / 100

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف اسلحہ برآمد ہونے کا ایک اور مقدمہ درج، یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے، گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں ان کے کمرے سے پستول برآمد ہوا تھا.

اس سے قبل پیر کو شہباز گل کے کمرے سے پستول، سیٹلائٹ فون برآمد، ملزم کا جنسی زیادتی کا اعتراف، پولیس ایک نجی ٹی وی جیو نیوز کے ہمراہ شہباز گل کو ہتھکڑی لگا کر پارلیمنٹ لاجز لائی تھی.

لاجز کے کمرہ نمبرایف 206 کی مکمل تلاشی لی گئی، ذرائع کے مطابق شہبازگل کے کمرے سے کچھ اہم کارڈز اور یو ایس بیز، موبائل اور پستول برآمد ہوا، تاہم گل نے پستول اور موبائل کا بتایا کہ وہ اس کا نہیں ہے.

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ اس کے کمرے کی چیزوں کو پہلے سے ہی ادھر ادھر کیا گیا تھا، جنسی زیادتی کےسوال پر شہباز گل نے کہا ہاں یہ بات درست ہے جنسی زیادتی ہوئی ہے.

پولیس بغاوت پر اکسانے کے الزام میں زیرحراست رہنما تحریک انصاف شہبازگل کو جسمانی ریمانڈ کے پہلے روز پارلیمنٹ لاجز لائی تھی نجی ٹی وی کے رپورٹرز اور کیمرہ مین کے ہمرا کارروائی کو چھاپہ قرار دیا گیا.

پولیس کے مطابق کمرے سے ایک پستول اور موبائل فون ملے ہیں۔ پستول سے متعلق شہباز گل نے بتایا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کے مطابق کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق شہباز گل کے دوسرے کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی ملا ہے اس دوران پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ لاجز کے باہر موجود رہی جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بھی بند کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو ایک لال رنگ کی ڈائری بھی ملی لیکن شہباز گل نے ڈائری سے متعلق لاتعلقی ظاہر کی، انہوں نے کہا کہ یہ ڈائری میری نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازگل کے فلیٹ سے دو پاسپورٹ، ایک یو ایس بی اور اے کے 47 گن کا لائسنس بھی ملا جس پر شہباز گل نے بتایا کہ یہ لائسنس میرا ہے مگر یہ پستول میرا نہیں گن میری اور لائسنس بھی ہے.

پولیس کے سوال پر شہبازگل کا کہنا تھا کہ ان اشیاء سے میرا تعلق نہیں، کمرے میں کافی چیزیں بدلی ہوئی ہیں، لگتا ہے میری گرفتاری کے بعد اس کمرے میں کوئی آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے شہبازگل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے فوری بعد اسپتال سے عدالت منتقل کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے پولیس درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

عدالت نے شہباز گل کو 24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کہ پولیس شہباز گل سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرے۔

Comments are closed.