خورشیدشاہ اپنے کرتوت دیکھیں، بےنظیراوربھٹوکو بیچنابندکریں،فواد


اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ’بے نظیر‘ اور ’بھٹو‘ کو بیچنا بند کریں۔

IMG 20190331 161428

خورشید شاہ نے سکھر میں گفتگو کرتے ہو ہے کہا تھا کہ وزیراعظم کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کی بات پر شرم کر نا چایے۔ انھوں نے کہا مجھے ڈر ہے تبدیلی سرکار کرنسی سے قائداعظم کی تصویر نہ ہٹا دے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں خورشید شاہ کے لیے لکھا کہ  اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ اُن (خورشید شاہ) کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس کمیٹی کے سربراہ تھےجنہوں نے اداروں میں میرٹ کے برعکس اور سیاسی بھرتیوں کا انبار لگا دیا جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کریں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ‘محترمہ بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کے لیے نہیں ملک کے لیے قربانی دی، عمران خان تم بینظیر کا نام ہٹانا چاہتے ہو مگر لوگوں کے دلوں سے کیسے نام ہٹاؤ گے، جو تاریخ خون سے لکھی جائے اس کا نام پانی سے نہیں مٹایا جاسکتا’۔

Comments are closed.