عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

50 / 100

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں ہوا۔

عمران خان کے خلاف ایف آئی آر ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں عمران خان کی طرف سےاسلام آباد پولیس کے اعلی افسران و عدلیہ کو دھمکی دینےکا جوازبنایا گیا۔

ایف آئی آرکے مطابق عمران خان نے ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو ڈرایا اور دھکمایا ہے، ڈرانے دھمکانے کا مقصد پولیس افسران، عدلیہ کو قانونی ذمے داریاں پوری کرنے سے روکنا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان کی تقریر کا مقصد پولیس حکام اور عدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا، تقریر سے عوام الناس میں بے چینی، بدامنی اور دہشت پھیلی ہے.

ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کی ایک ریلی زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک نکالی گئی جس کی قیادت عمران خان نے کی۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہفتہ کو عمران خان کے خطاب کے فوراً بعد اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ عمران خان کے اس طرح کے بیانات کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Comments are closed.