پنجاب ہاوٴس مری کو یو نیورسٹی بنانے کا فیصلہ
راولپنڈی(زمینی حقائق )پنجاب ہاوٴس مری کو باقاعدہ یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ، نئی یونیورسٹی کا نام”کوہسار یونیورسٹی“ ہوگا ۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت راولپنڈی میں ہو نے والے اجلاس میں اس فیصلہ کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔
پنجاب ہاوس مری مجموعی طور پر86کنال کے وسیع رقبہ پر مشتمل ہے جس میں انتہائی لگژری ہال،کمرے،واش رومز،کچن ،برآمدے بنائے گئے ہیں۔
پنجاب ہاوٴس کو یونیورسٹی بنانے کی تجویز ایم این اے صداقت عباسی نے پیش کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس فیصلہ کی منظوری دے دی ہے۔
اس یونیورسٹی کے لئے باقاعدہ ورکنگ شروع کر دی گئی ہے،آئندہ سال2020 میں اس میں نئے داخلے شروع کئے جائیں گے جبکہ وائس چانسلر اور فکیلٹی کی تقرری کے لئے آئندہ ماہ سے کام شروع کر دیا جائے گا۔
Comments are closed.