جگلوٹ تا سکردو 167کلو میٹر سڑک منصوبہ کیلئے60کروڑ روپے جاری
اسلام آباد( ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں جگلوٹ تا سکردو 167 کلو میٹر سڑک کے توسیعی منصوبہ کیلئے مزید60کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں
وفاقی حکومت کی بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ تا سکردو 167 کلو میٹر سڑک کی توسیعی منصوبہ کیلئے رواں مالی سال 2018-19کے دوران مجموعی طور پر کل2 ارب روپے مختص کی تھی۔
اس منصوبہ کیلئے دو اقساط میں1 ارب40 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کئے چکے تھے اب بقایا 60 کروڑ کی آخری قسط بھی جاری کردی ہے۔
سڑک کے اس توسیعی منصوبے پر کل 32 ارب 32کروڑ56لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2020 تک مکمل ہوجائے گا۔
توسیعی منصوبہ کے تحت سڑک کی ڈیزائن سپیڈ ہموار مقامات پر90کلو میٹر تک کی ہوگی جبکہ ناہموار پہاڑی جگہوں پر60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گے۔
سڑک کی فارمیشن ہموار مقامات پر چوڑائی12.3 میٹر ہو گی جبکہ ناہموار اور پہاڑی علاقوں میں9.1میٹر ہوگی۔ سڑک کی ٹریول وے کی چوڑائی ہموار مقامات پر7.3 کلو میٹر ہوگی ۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جگلوٹ تا سکردو سڑک کی کل چوڑائی ہموار مقامات پر محض3.8 تا 4.2 میٹر ہے جبکہ موڑ کے مقامات پر چوڑائی4.5 میٹر تا 5 میٹر ہیں۔
Comments are closed.