شہریارآفریدی اور زلفی بخاری کا درہ آدم خیل کا دورہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت براہےداخلہ شہریار خان آفریدی کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ درہ آدم خیل کا دورہ،پرجوش استقبال کیا گیا۔
بیرون ممالک سے آئے ہوئے سرمایہ کار بھی ان کے ساتھ تھے سرمایہ کاروں نے درہ آدم خیل میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
شہریار خان آفریدی، زلفی بخاری اور بیرون ممالک سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں کے ہمراہ جمعہ کو درہ آدم خیل کےدورہ کے دوران درہ آدم خیل کے لوگوں نے پھول نچھاور کرکے والہانہ استقبال کیا۔
درہ آدم خیل میں قبائلی عمائدین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاعلاقے کی ترقی اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گےپاکستان تحریک انصاف پورے ملک کی ترقی کو یقینی بنائے گی۔
انھوں نے کہا نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انویسٹرز آکر اس علاقے میں انویسٹ کرنا چاہ رہے ہیں یہ وہ نیا پاکستان ہے جس کا عمران خان نے وعدہ کیا تھا جس میں تمام پاکستان کے لوگ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو اور یہ ملک عالمی سطح پر ایک مثالی ملک بنے۔
Comments are closed.