معروف اداکارہ و ماڈل کرن تعبیرکے ہاں بارہ سال بعد ننھی پری کی آمد

45 / 100

کراچی :پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں بارہ سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس خوشخبری کا اعلان خود ادکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاوٴنٹ پر کیا، کرن تعبیر نے لکھا کہ خدا نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے اور یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے۔

اداکارہ نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ‘الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں 12 سال بعد اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ننھی پری کا نام’ایزا حمزہ ملک ‘ رکھا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ انہیں دعاوٴں میں یاد رکھیں۔

Comments are closed.