جو شہباز گل کے ساتھ ہو رہا ہے یہ ظلم کی انتہا ہے،فواد چوہدری

45 / 100

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہاہے کہ یہ ظلم کی انتہا ہے جو شہباز گل کے ساتھ ہو رہا ہے لیکن یاد رکھیں پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میرے لیے چونکا دینے والی بات ہے کہ ہائی کورٹ سے نوٹس جاری ہوگئے ہیں، یہ صرف ٹارچر کرنے کے لیے یہ ریمانڈ لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کیس میں حکومت بھاگ رہی ہے اور حکومت کے وکیل دلائل دینے کے لیے تیار نہیں، یہ معاملہ جلد حل کی طرف جانا چاہیے تشدد کسی صورت بھی نہیں بنتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مقدمہ وہی ہے جو نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور مریم صفدر نے کہا تھا، اس دن عاشور تھا اور سب کو پتہ ہے موبائل چل ہی نہیں رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل اوورسیز پاکستانی ہے اس کے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق نہیں ہیں کیونکہ شہباز گل کمزور ہے اس لیے اس پر مقدمہ بنایا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے 75 کروڑ لگا کر انتہائی بھونڈا پروگرام کروایا، وہ ترانہ جو ہم نے شروع کیا تھا وہ کام انہوں نے مکمل کیا ہے۔

Comments are closed.