نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا،شخ رشید

45 / 100

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کاکہناہے کہ وزیراعظم،وزیراعلی اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے۔نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ وزیراعظم،وزیراعلی اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے۔اب 9قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی احمقانہ،جاہلانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔62وزراء سیاسی جنازے ہیں جوصرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں۔ ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ10کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہے۔رات11بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔

Comments are closed.