اسلام آبادمیں جشن بہاراں،روزاینڈ جاسمین گارڈن میں پھولوں کی نمائش

فوٹو: زمینی حقائق

IMG 20190329 154530

اسلام آباد(زمینی حقائق)بہار کا آغاز تو ہو چکا ، وفاقی دارالحکومت میں جشن بہاراں کی شروعات روز اینڈ جاسمین گارڈن میں پھولوں اورپرندوں کی نمائش سے ہوتی ہے۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی اسلام آباد ہارٹیکلچرل سوسائٹی اور سی ڈی اے کے اشتراک سے37 ویں جشن بہاراں کا اہتمام کیاگیا ہے۔

نمائش میں موسم بہار کے پھولوں، سبزیوں اور پرندوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

بچو ں اور اہل خانہ کے ساتھ آنے والے شہری جہاں جگہ جگہ بنائے گئے پھولوں کے غنچوں کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں وہاں سٹالز سے بیجز بھی خریدتے نظر آتے ہیں۔

IMG 20190329 154611

جشن بہاراں کی مناسب سے بہار کے پھولوں کی نمائش میں شہریوں کی دلچسبی کے لئے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں خریداری کے تمام ائٹمز موجود ہیں وہاں کھانے پینے کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔

نمائش میں منفرد اقسام کے گملوں ورائٹی ہے تاہم شہریوں کو یہ شکایت ہے کہ یہ گملے تو دیدہ زیب اور خوبصورتی کیلئے اچھے ہیں مگر ان کی قیمتیں بہت زیاد ہ ہیں۔

IMG 20190329 154439

جاسمین اینڈ روز گارڈن میں لگی اس نمائش کا کمشنر اسلام آباد نے افتتاح کیا ہے یہ 31مارچ تک جاری رہے گی۔

Comments are closed.