پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ،25مئی تشدد کی تحقیقات اور گرفتاریاں کرنے کااعلان

رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو بھی نوٹس جاری کئے جائیں گے

58 / 100

لاہور: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ،25مئی تشدد کی تحقیقات اور گرفتاریاں کرنے کااعلان،رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو بھی نوٹس جاری کئے جائیں گے، جو پیش نہ ہوا گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف نے 25 مئی کو تشدد کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی صدارت میں ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں سبطین خان، ہاشم ڈوگر، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔ قیادت نے اہم فیصلوں کی منظوری دی۔

فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد کے معاملے پر پارٹی نے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کے لئے کمر کس لی۔

http://

تحر یک انصاف کے کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت کی سپیشل ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا ، غیر قانونی و غیر انسانی تشدد کرنے والوں اور کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

فواد چودھری کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت 25 مئی کے حوالے سے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کرے گی، ایس آئی ٹی تشدد میں ملوث پولیس افسروں کی نشاندہی کرے گی اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

اس حوالے سے دنیا نیوز کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے خبردار کیا ہے کہ انوسٹی گیشن میں پیش نہ ہونے والے کو گرفتار کر لیں گے۔

صوبائی حکومت کے اس اجلاس میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست مزاری کے اقدامات کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا، سپیکر سبطین خان اس ضمن میں کمیٹی قائم کریں گے۔

Comments are closed.