وزارت داخلہ کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران شامل

58 / 100

اسلام آباد:  سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران شامل کردیئے گئے وزارت داخلہ کی طرف سے آئی ایس آئی اور آئی آفیسرزشامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

چھ رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر و شہداء کے بارے منفی ٹویٹس کرنے  والوں کا بھی پتہ چلائے گی وزارت داخلہ نے چھ رکنی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

جوائنٹ انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل سعد اور انٹیلجنس بیورو سے ڈپٹی ڈائریکڑ وقار نثار کو شامل کیاگیا ہے جبکہ ایف آئی اے و انٹیلجنس اداروں کی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد جعفر کی نگرانی میں تحقیقات کررہی یے جس میں ایف آئی اے 

http://

کے ڈائریکڑ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ وقار الدین سید ،ایڈیشنل ڈائریکڑ سائبر کرائم ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں 

ذرائع کے مطابق ٹیم ماضی میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم چلا کر ملک و اداروں کی ساکھ متاثر کرنےوالوں کے متعلق بھی تحقیقات بھی عمل میں لائے گی ۔

جوائنٹ انکوائری ٹیم کی انکوائری کے بعد ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Comments are closed.