شہداء کی قربانیوں خلاف سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، وزیراعظم

FILE - Pakistan's opposition leader Shahbaz Sharif speaks during a press conference after the Supreme Court decision, in Islamabad, Pakistan, April 7, 2022. Pakistan’s parliament elected Sharif as the country’s new prime minister on Monday April 11, 2022, after a walkout by lawmakers from ousted Premier Imran Khan’s party. (AP Photo/Anjum Naveed, File)
50 / 100

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں خلاف سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، وزیراعظم نے اسے توہین اور مذاق اڑانا قراردیا۔

ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاخود پسند سیاسی بیانیے یہی کرتے ہیں،خود پسند سیاسی بیانیے نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے۔

 

دوسری طرف سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سیاستدان سیاسی معاملات، مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں، فوج کو مکمل سپورٹ کریں۔

اس حوالے سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے، فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابلِ برداشت ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاستدان مصلحتوں کو نظرانداز کر کے فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

Comments are closed.