وزیراعظم کوافغان حکومت کافیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں، اسفند یار ولی
اسلام آباد (زمینی حقائق )عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی نے کہا ہے پچاس لاکھ گھروں سے قبل وزیرستان کے تباہ حال انفراسٹرکچر کی تعمیر ضروری ہے۔
میڈیا کو جاری بیان میں اسفند یار ولی کا کہنا تھا پنجاب کو نوازنے کی بجائے سنجیدگی سے قبائلی عوام کی تباہ حال املاک کی تعمیراور ان کی باعزت واپسی یقینی بنائی جائے۔
پی ٹی آئی کی کشتی میں کئی سوراخ ہیں ، نیب کا ایک فرشتہ اسے سہارا دینے کیلئے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔
انھوں نے کہا چیئرمین نیب خیبر پختونخوا کے مالم جبہ اراضی اور بی آر ٹی جیسے میگا کرپشن سکینڈل سے چشم پوشی اختیار کر رہے ہیں۔
قوم کو مرغیوں سے کروڑ پتی بننے کا فارمولہ دے کر وزیر اعظم کی اپنی ہمشیرہ سلائی مشینوں سے ارب پتی بن گئیں۔
جرمانوں کی بجائے علیمہ خان کی بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی جائے۔
اسفند یار نے کہاحکمران میری جائیدادیں اور اثاثے سامنے لائیں آدھی ڈیم فنڈ میں دے دوں گا۔وزیر اعظم کو افغان حکومت کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔
Comments are closed.