یو اے ای کا مختلف اقتصادی شعبہ جات میں پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

46 / 100

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے مختلف اقتصادی شعبہ جات میں پاکستانی کمپنیوں میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ڈبلیو اے ایم‘‘ نے ابوظہبی کے ایک سرکاری ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس، توانائی سمیت مختلف اقتصادی شعبہ جات میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔

 

دوست ملک کی یہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک ہوگی جس سے آئی ایم ایف کے قرضوں کی ساتویں اور آٹھویں قسط ملنے سے قبل ہی پاکستان کی مالی مشکلات، ڈالرز کی اونچی پرواز اور ادائیگیوں کے نظام میں استحکام پیدا ہوگا۔

ڈبلیو اے ایم سے گفتگو کرتے ہوئے ابوظہبی کی اہم سرکاری شخصیت نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے، صحت، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا

 

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں ان شعبوں میں سرمایہ کاری کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں اور شعبوں کو تلاش کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی جا سکے۔

Comments are closed.