عالمی قوتیں اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں،عمران خان

45 / 100

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بہادر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے تمام بین الاقوامی قوانین پیروں تلے روندتے ہوئے غزہ میں محصور فلسطینیوں، جن میں بچے بھی شامل ہیں، پر پھر سے فضائی حملے کئے ہیں۔ اسرائیل اہلِ فلسطین کومحکوم بنانے کیلئے اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونے والوں کیخلاف بھاری بھر کم عسکری قوت استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم بہادر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں اپنا سکوت توڑیں اور اہلِ فلسطین کیخلاف اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں۔ امن صرف دو ریاستی حل جیسے ایک قابلِ عمل منصوبے ہی سے ممکن ہے۔

Comments are closed.