مون سون بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،این ڈی ایم اے

46 / 100

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون بارشوں اور جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جا ری کر دی ۔

مون سون بارشوں نے ہر جانب تباہی ہی تباہی مچا دی، حالیہ مون سون میں گزشتہ 30سال کے مقابے میں133فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں،، طوفانی بارشوں سیلاب کے سبب 549 افراد جاں بحق 628 زخمی ہوئے جبکہ 21ہزار946 گھروں وک نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جا ری رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں سے30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،30 سالہ اوسط ریکارڈ کے مقابلے میں ملک بھر میں 133 فیصد سے زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں بلوچستان میں 305فیصد اور سندھ میں 218 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں جبکہ پنجاب میں 101 فیصد، خیبرپختونخواہ میں26 فیصد،گلگت بلتستان میں68،آزاد جموں کشمیر میں9 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔

این ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے سبب پچھلے چوبیس گھنٹوں مختلف واقعات میں11 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سیلاب اوربارشوں کیوجہ سے مجموعی طور پر 549 افراد جاں بحق جبکہ 628 زخمی ہوئے اور21ہزار946 مکانات کو نقصان پہنچا

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو،ریلیف آپریشن جاری ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے فی کس 10 لاکھ کے امدادی چیک دیئے جا رہے ہیں این ڈی ایم اے نے ایس ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سندھ اور بلوچستان کو امدادی سامان حوالے کیا امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل،مچھر دانیاں شامل ہیں۔۔

Comments are closed.