قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی انتخابات کےشیڈول کا اعلان کردیاگیا

53 / 100

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی انتخابات کےشیڈول کا اعلان کردیاگیا۔

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔

شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10سے 13اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 29اگست کو جاری کردئیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ این اے 22مردان ،این اے 24چارسدہ ،این اے 31پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب، جب کہ کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239،246کے لیے بھی ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کیاہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضمنی انتخاب کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کورنگی کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں بھی ہو گا۔

واضح رہے یہ وہی حلقے ہیں جن کے استعفے گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کئے تھے اور اب الیکشن کمیشن نے شیڈول دیا ہے۔

Comments are closed.