لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کردیاگیا

50 / 100

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کردیاگیا، وہ شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس وقت لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی جی ایچ کیو فرائض انجام دے رہے ہیں.

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے نومبر 2020ء میں تھری سٹار عہدے پر ترقی پائی۔
میجر جنرل آصف غفور نے بطور 20 ویں دسمبر 2016ء میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہوئے.

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ساڑھے تین سال ڈی جی آئی اسی پی آر فرائض سرانجام دیئے۔

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور جنوری 2020ء جی او سی اوکاڑہ تعینات ہوئے،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو کے فارغ التحصیل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ستمبر 1988ء میں پی ایم اے سے پاس آئوٹ ہوئے،بطور میجر انہوں نے کارگل کی جنگ کے حصہ لیا،بطور لیفٹیننٹ کرنل قبائلی علاقوں اور سوات آپریشنز کا حصہ رہے۔

طور بریگیڈئیر انہوں نے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں اوربطور میجر جنرل سوات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ڈویژن کمانڈ کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بھارت کے بالا کوٹ حملے کے جواب میں جب پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرائے اور پائلٹ ابھیندن کو گرفتار کیا تب وہ ڈی جی آئی ایس پی آر تھی.

Comments are closed.