حکومتی اتحاد کا عمران خان کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ

52 / 100

اسلام آباد: حکومتی اتحاد کا عمران خان کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ ،عمران خان نام ای سی ایل میں ڈالنے ،نااہلی کےلئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، یہ فیصلے پی ڈی ایم اورحکومتی اتحاد کے وزیراعظم
شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں کئے۔

پی ٹی آئی کے خلاف حکومتی اتحاد نے دو کمیٹیاں بھی بنا دیں، سیاسی کمیٹی خورشید شاہ اور قانونی کمیٹی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکی سربراہی میں متحرک ہوگی۔ اتحادیوں کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز اور دیگر رہنماوں نےمیڈیا سے گفتگومیں فیصلوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تحریک انصاف کے خلاف سیاسی اور قانونی محاذ گرم رکھاجائے گا اور عمران خان کو الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ کے بعد نااہل کرایا جائے گا جب کہ اس دوران عمران خان کو ملک کے اندر پابندرکھنے کےلئے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔

ای سی ایل میں نام ڈالنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لی جائے گی جب کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کی روشنی میں غلط بیان حلفی جمع کرانے پر عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کےلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصا ف کو الیکشن کمیشن کے باہر کل احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس کی وضاحت میں کہاگیا کہ ریڈزون میں احتجاج پر پابندی ہے اور الیکشن کمیشن چونکہ ریڈزون کے اندر ہے اس لئے حکومت اجازت نہیں دے گی۔

میڈیا کو بریفنگ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت عارف علوی سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کردیا انھوں نے کہا عمران خان نے اسرائیل،بھارت،امریکا سمیت کئی ممالک سے فنڈنگ لی،خود اپنے دستخط سے اکاونٹس کھلوائے،وہ اب ملزم نہیں مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ کا عمران خان سمیت پی ٹی آئی عہدیداروں کی فوری گرفتاری پر زور دیا اور کہا کہ ان کے ملازمین کو بھی گرفتار کریں ان سے مزید تفصیلات حاصل ہوں گی، انھوں نے اسے ریاست کی بقا کا مماملا قرار دیا۔

پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کے اسلام آباد میں ہونے والے اس ۔اجلاس میں خورشید شاہ، مریم نواز، آفتاب شیر پاو، محمود اچکزئی اور دیگر شریک ہوئے جب کہ نوازشریف نے لندن سے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

Comments are closed.