تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن فیصلہ چیلنج ، شوکاز کا جواب دینے کااعلان

54 / 100

اسلام آباد: تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن فیصلہ چیلنج ، شوکاز کا جواب دینے کااعلان سامنے آیاہے، اور کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی واضح ہدایت کے باوجود صرف پی ٹی آئی کا فیصلہ دیا حالانکہ عدالت نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا بھی ایک ساتھ فیصلہ دینے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ کے بعد فواد چوہدری، فرخ حبیب اور ملائیکہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصلے میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جس کا شور مچایا جارہا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ واضح ہے ، الیکشن کمیشن بلا امتیازی سلوک تمام سیاسی جماعتوں کی جانچ کرنی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا الیکشن کمیشن ن لیگ، پی پی کیساتھ لاڈلوں جیسا سلوک کرتاہے، فارن فنڈنگ پر یہ تاثر دیا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جارہا ہے ، یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا ،اس میں کہیں بھی فارن فنڈنگ نہیں۔

پی ٹی آئی پر پابندی جیسا کوئی فیصلہ نہیں آیا ، اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے فنڈنگ کی مزید تفصیل جمع کرائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کوآج سخت مایوسی ہوئی ہے، نوازشریف نے پارٹی فنڈنگ کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ کچھ میڈیا گروپ کیلئے بھی شدید مایوسی کا دن ہے ، بڑی بڑی خبر لگائی گئی کہ آج پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائیگی ، اس میڈیا گروپ سے کہتاہوں اب تو قوم کو سچ اور حقائق بتائیں۔

انھوں نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن پر پہلے بھی تحفظات کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن کے خلاف جو تحفظات ظاہر کیے ان پر مختلف فیصلوں میں ریلیف ملا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ،ہائیکورٹ کا فیصلہ مدنظرنہیں رکھا۔

فرخ حبیب نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کاجواب دیں گے، ہماریالیکشن کمیشن پرتحفظات برقرارہیں، کوئی ایسی چیز نہیں ہے جوچھپائی گئی ہو،ہمارا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین سیباہرنہیں جاسکتا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کیفیصلیموجودہیں کہ تمام جماعتوں کی اسکروٹنی ہونی چاہیے۔

عمران خان کا 16اکاوئنٹ سے کوئی تعلق نہیں، جب پتہ ہی نہیں تو ظاہر کیسے کرتے؟ فواد چوہدری

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سولہ اکاؤنٹس کابراہ راست عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، اگلے مرحلے میں ہم بتائیں گے، یہ سولہ اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔

انھوں نے کہا پہلے دن سے کیس لڑنے پر پی ٹی آئی کی ٹیم کا شکریہ اداکرتاہوں، پی ٹی آئی واحدجماعت ہے ، جو مکمل ریکارڈ کیساتھ فنڈنگ کرتی ہے، ن لیگ ،پی پی،جییوآئی نے اوورسیزکواپنادشمن کیوں سمجھ رکھاہے، ابھی ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کیلئے فنڈنگ کی ہے ، آدھا پیسہ اوورسیز کا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہماری فنڈنگ میں زیادہ حصہ اوورسیزکا ہے، اوورسیز کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں، 5 سے 6دن میں 45 کروڑ اکٹھے کیے آدھے پیسے اوورسیز نے دیے۔

انھوں نے کہا پی ٹی آئی نے پہلے دن سیکہاکہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، یہ کیس2008اور2013کیدرمیان کی فنڈنگ کاتھا، الیکشن کمیشن نے کہا 16 اکاؤنٹس سینئرقیادت نے کھولے جو ظاہرنہیں کیے گئے، ان 16اکاؤنٹس کا جماعت سے براہ راست تعلق نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پہلی بات طے ہوگئی کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے ، عمران خان کو16اکاؤنٹ کاپتہ ہی نہیں تھاتوظاہرکیسے کرتے، جن اکاؤنٹس کا کہا جا رہا ہے کہ چھپائے گئے ان کو بھی ثابت کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو بتائیں گے کہ 16اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں، ڈنرکی فنڈنگ تھی جس کوکوئی ایساایشونہیں تھا، اکاؤنٹنٹ نے اکاؤنٹس کی تصدیق کی۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ کہ دیگرجماعتوں کی فنڈنگ کابھی عوام کوبتائیں، امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن باقی پارٹیوں کا بھی جلد فیصلہ دے گا۔

Comments are closed.