پنجاب کے ٹرسٹی وزیر اعلٰی کی کابینہ نے حلف اٹھایا، اسد کھوکھر وزراء میں شامل

52 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: پنجاب کے ٹرسٹی وزیر اعلٰی کی کابینہ نے حلف اٹھایا، اسد کھوکھر وزراء میں شامل ،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف بھی لےلیا۔

تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جہاں رانا محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، ملک ندیم کامران، رانا مشہود اور مہراعجاز نے حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے والوں میں حسن مرتضٰی، علی حیدر گیلانی ، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمٰی بخاری اور اسد کھوکھر بھی شامل ہیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان، جہانگیرخانزادہ، بلال اصغروڑائچ اور فدا حسین وٹو نے بھی حلف اٹھا لیا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو 179 ووٹ لئے، ان کے مد مقابل پرویز الہی نے 186 ووٹ حاصل کئے تاہم ڈپٹی اسپیکر نے چوہدری شجاعت کے ایک خط کی بنیاد پر 10 ووٹ مسترد کر دیئے.

وزیر اعلٰی کے امیدوار چوہدری پرویزالہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ سپریم کورٹ میں چلینج کی اور عدالت نے حمزہ شہباز کو واپس یکم جولائی کے عبوری سٹیس دے کر ٹرسٹی وزیر اعلیٰ قرار دیا.

Comments are closed.