آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے تبادلہ کیوں چاہتے ہیں؟

54 / 100

لاہور: آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے تبادلہ کیوں چاہتے ہیں؟ دونوں پہ ن لیگ کی حکومت پر جانبداری کا الزام ہے اور تحریک انصاف کے سربراہ احتساب کا اعلان کر چکے ہیں.

وزیر اعلیٰ کون بنے گا اس کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی دونوں کی طرف سے عہدے چھوڑنے کی کوشش نے ان الزامات کو تقویت دی ہے کہ دونوں نے پنجاب میں جانبداری کی ہے.

وزیر اعلی کے الیکشن سے قبل آئی جی پنجاب نے حمزہ شہباز سے وفاق میں تبادلے کی درخواست کی جس پر حمزہ شہباز نے راؤ سردار کو وفاق میں ٹرانسفر کرنے کیلئے وفاق سے بھی سفارش کر دی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کو وفاق میں ٹرانسفر کے بعد ڈی جی آئی بی لگائے جانے کا امکان بھی ہے، نئے آئی جی پنجاب کیلئے اے ڈی خواجہ کا نام سامنے آگیا ہے۔

نئے آئی جی پنجاب کیلئے فیصل شاہکار اور انعام غنی کا نام بھی سامنے آیا ہے،اگر تبادلہ ہو گیا تو نئے آئی جی کی تعیناتی آج ہی متوقع ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی چل رہی ہیں کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے.

About The Author

Comments are closed.