آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری
اسلام آباد: حکومت نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی بحیثیت چیئرمین نیب تعیناتی کیلئے کابینہ نے منظوری دے دی۔
آفتاب سلطان کی شہرت ایک دیانتدار افسر کے طور پر ہے۔ ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔ آفتاب سلطان ا?ئی جی پنجاب تعینات ، نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
آفتاب سلطان کے والد اور ساس دو دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پولیس میں اپنے کیریئر کاآغاز 1977ء میں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس کیا تھا۔
وفاقی کابینہ نے انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دی ہے آفتاب سلطان نے 2013 کے عام انتخابات کے دوران بطور آئی جی پنجاب ذمہ داریاں نبھائیں۔
آفتاب سلطان کو مسلم لیگ ن کی حکومت میں نواز شریف نے دوبارہ ڈی جی آئی بی تعینات کیا اور سول انٹیلی جنس ایجنسی کی استعداد کار میں اضافے کا ٹاسک دیا۔
معاصرین بیوکریٹس کے علاوہ سابق آئی جی پولیس شعیب سڈل کے مطابق آفتاب سلطان ایک اچھی شہرت کے حامل افسر ہیں، پولیس سروس میں ان کی نیک نامی رہی ہے اور آئی بی میں بھی ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔
شعیب سڈل نے امید ظاہر کی ہے کہ چیئرمین نیب کے لیے آفتاب سلطان ایک اچھا انتخاب ثابت ہوں گے تاہم انہیں مکمل بااختیار بنایا جانا چاہیے، اور وہ خود بھی مکمل اختیارات کے ساتھ احتساب کا عمل جاری رکھنا چاہیں گے۔
Comments are closed.