پی پی 7 راولپنڈی ،تحریک انصاف کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی حلقہ پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔ دوبارہ گنتی کی درخواست پاکستان تحریک انصاف نے دی تھی۔
ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا کہ پی پی سات کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں مخالفین شکست برداشت نہ کرسکی انہوں نے ہائیکورٹ جاکر غلط بیانی کی پی ڈی ایم کا شکریہ جنہوں نے مجھے ٹکٹ دیا
تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے جلد فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے
ادھر ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے نومنتخب 19 ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔پی ٹی آئی نے پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس کے باعث اس حلقے سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
پی پی سات راولپنڈی کا کیس لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پرالیکشن کمیشن میں زیرسماعت تھا جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو آج سنایا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 15، ن لیگ کے 3 اور ایک آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
Comments are closed.