اسمبلیاں مدت پوری کرینگی، عمران خان کا دباو مسترد، حکمران اتحاد

50 / 100

لاہور: اسمبلیاں مدت پوری کرینگی، عمران خان کا دباو مسترد، حکمران اتحاد نے لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں متفقہ فیصلے کااعلان کردیا۔

اجلاس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے حکمران اتحاد کے فیصلوں اعلان کیا، اور بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔

حکومتی اتحاد کے اجلاس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاق کے ساتھ شامل صوبائی حکومتوں کو حق ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کرے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی، قانون سازی پارلیمان کا حق ہے اور اس میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ نیب کے پرانے قانون کی حمایت کرنے والا آئین و جمہوریت کا دوست نہیں، پی ٹی آئی دور میں نظام انصاف سویا ہوا تھا اور ہمارے فیصلے نہیں آتے تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمیں تحفظات ہیں، سپریم کورٹ میں نظرثانی پٹیشن موجود ہے اسے عدالت جلد از جلد سنے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا پنجاب کے ضمنی انتخاب میں ہم ہارے نہیں بلکہ پانچ نشستیں جیتے ہیں یہ وہ سیٹیں تھیں جو کہ 2018 میں تحریک انصاف نے جیتی تھیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارا ووٹ بینک بڑھا، نتائج کو مقبولیت اور غیر مقبولیت سے نہیں جوڑنا چاہیے، 20 حلقے وہ تھے جن پر 2018 میں عمران خان کی جماعت نے کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 20 میں سے 5 حلقوں پر ہماری کامیابی ہوئی ہے جو بڑی بات ہے، الزام لگایا کہ ہمارے ممبران توڑ کر 2018 میں ان ہی نشستوں پر پی ٹی آئی کو کامیابی دلائی گئی تھی۔

Comments are closed.