کشمور میں بارات والی کشتی دریا میں الٹ گئی،20افراد جاں بحق

51 / 100

فوٹو : فائل

صادق آباد: کشمور میں بارات والی کشتی دریا میں الٹ گئی،20افراد جاں بحق،حادثہ میں 34 افراد کو بچا لیاگیا باقی کی تلاش جاری ہے۔

کشمورمیں بارات ایک بڑی کشتی پر جارہی تھی کہ اس دوران دریائے سندھ کی تیز لہروں کے سبب اچانک الٹ گئی جس سے یہ اموات واقع ہوئی ہیں۔

بتایا جاتاہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ابھی بھی کچھ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔

اس حوالے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق باراتیوں سے بھری بدقسمت کشتی کشمور کے علاقے ماچھکے سے کھروڑ جا رہی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ سواریوں کا وزن برداشت نہ کر سکنے کے باعث کشتی الٹی ہے، حادثے میں خواتین اور بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں،کشتی میں دولہا سمیت نوے سے زائد افراد سوار تھے۔ ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ڈوبنے ہونے والے افراد کے لواحقین کا شکوہ ہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف آپریشن سستی سے جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کے باعث لاپتہ افراد کی تلاش میں مشکل پیش آرہی ہے، تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دریا میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Comments are closed.