بھارتی پولیس کا کرینہ کپور کے فلمی سین کا دلچسپ انداز میں استعمال،ویڈیو وائرل
ممبئی: بھارتی پولیس نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے اداکارہ کرینہ کپور کے فلمی سین کا دلچسپ انداز میں استعمال کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے دارالحکومت دہلی کی ٹریفک پولیس نے ”کبھی خوشی کبھی غم“ فلم سے کرینہ کپور کا ایک سین کاٹ کر اپنی آگاہی ویڈیو میں ایڈٹ کرکے لگائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Who's that traffic violator?
Poo likes attention, so do the traffic lights !#RoadSafety#SaturdayVibes pic.twitter.com/ZeCJfJigcb
— Delhi Police (@DelhiPolice) July 16, 2022
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے سین کو ایڈٹ کرکے ویڈیو میں موجود ریڈ لائٹ پر لگایا گیا جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ کون ہے یہ جس نے دوبارہ مڑ کر مجھے نہیں دیکھا۔
دہلی پولیس کے اقدام کا مقصد یہ آگاہی دینا ہے کہ ٹریفک سگنل کے سرخ رنگ پر ہر حال میں رکنا ہے، اکثر لوگ سگنل کی پرواہ کیے بغیر گاڑیاں دوڑا دیتے ہیں جس سے کئی بار حادثات بھی پیش آئے۔
Comments are closed.