قبائلی عوام کو تھری جی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم

اسلام آباد( زمینی حقائق) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے قبائلی عوام سے کیا گیا تھری جی فراہمی کا ایک اور وعدہ پورا کردیاہے۔

IMG 20190325 182304

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔ انھوں نے خوشخبری سنائی کہ باجوڑ کے عوام کو تھری جی سروس فراہم کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے یہ وعدہ گزشتہ جمعے کو جلسے کے دوران قبائلی عوام کے ساتھ کیا اور اب اس پر عملدرآمد بھی کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا سے نئے ضم شدہ قبائلی علاقوں میں غریب و نادار افراد کو مفت علاج کی فراہمی کے لئے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈز کی سہولت مہیا کی ہے اور صحت کی دیگر سہولتوں کیلئے 5 سالہ پلان بھی تیار کیا ۔

Comments are closed.