سابق مس یونیورس سشمتا سین کے والد اپنی بیٹی کی شادی سے بے خبر

54 / 100

ممبئی : سابق مس یونیورس سشمتا سین کے والد اپنی بیٹی کی شادی سے بے خبر رہے، سشمیتا کی اچانک بھارتی تاجر اور انڈین پریمیئر لیگ کے بانی و سابق سربراہ للت مودی کے ساتھ تعلق کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے۔

سشمتا سین کے والد بھارتی ایئر فورس کے ریٹائرڈ افسر شوبھیر سین کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے سے بالکل بے خبر ہیں۔ سشمتا نے للت مودی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو 58 سالہ للت مودی نے 47 سالہ سشمتا سین کے ساتھ مالدیپ میں اپنی تعطیلات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

انہوں نے تصاویر کے ساتھ نوٹ لکھا تھا کہ وہ حال ہی میں اپنے عالمی ٹور کے سلسلے میں خاندان اور دوست سشمتا کے ساتھ لندن سے بالاخر ایک نئی زندگی کی شروعات کے لیے مالدیپ پہنچے ہیں۔

اس خبر پر سشمتا کے والد نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، میری آج صبح اپنی بیٹی سے بات ہوئی تھی اس نے مجھے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

Comments are closed.