سابق وفاقی وزیر امین اللہ گنڈا پور کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد

54 / 100

لاہور: سابق وفاقی وزیر امین اللہ گنڈا پور کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، یہ پاپندی محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما لگا دی ہے۔

صوبائی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کے دو رہنماوں علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کے صوبے میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے 15 تا 18 جولائی پنجاب میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ضمنی الیکشن میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوں کے صوبے میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

صوبائی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ نے اس حوالے سے کہا کہ قانون، بدامنی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔واضح رہے پنجاب کے بیس حلقوں میں17جولائی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

Comments are closed.