شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

55 / 100

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک کردیئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزستان میں امن کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ایک اور گروہ کا خاتمہ کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دتہ خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 34 سالہ لانس نائیک اسلام الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، ذرائع کے مطابق ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہالک ہوئے تھے۔ ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Comments are closed.