مون سون بارشوں کا مزید امکان، این ڈی ایم اے کی نئی ایڈوائزری جاری

54 / 100

اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون بارشوں کا مزید امکان، این ڈی ایم اے کی نئی ایڈوائزری جاری کردی۔

مون سون بارشوں نئے اسپل کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ ہنگامی مشینری و عملہ بشمول نکاسی آب کے پمپس و پٹرول کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے مقامی آبادی کو اربن فلڈنگ کے خطرات و
احتیاطی تدابیر سے مسلسل آگاہ رکھیں۔

نشیبی و سیلابی خطرے سے دوچار علاقہ مکینوں کا محفوظ مقامات پر انخلاء یقینی بنایا جائے۔

ترجمان کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پناہ گاہوں میں خوراک و ادویات کی پیشگی دستیابی یقینی بنائیں، مون سون کے ممکنہ خطرات سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھیں۔

مسافر و سیاح حضرات کو موسمی حالات و راستوں کی صورتحال سے آگاہ رکھیں،
۔ عوام الناس غیر ضروری سفر/نقل و حرکت سے گریز کریں.

Comments are closed.