خاتون رپورٹرز نے کیمرے کے سامنے بچے کو تھپڑ مار دیا،ویڈیو وائرل

56 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور:  خاتون رپورٹرز نے کیمرے کے سامنے بچے کو تھپڑ مار دیا،ویڈیو وائرل ،لائیو رپورٹنگ کے دوران رپورٹر ماہرہ ہاشمی نے ڈسٹرب ہونے پر بچے کو تھپڑ مارا اور ساتھ ساتھ لائیو بولتی رہی۔

خاتون رپورٹر کے تھپڑ مارنے کا واقعہ لاہور میں پیش آیا جس کے بعد خود خاتون صحافی ماہر ہاشمی نے ٹوئٹر اپنی رپورٹنگ کی ویڈیو جاری کی اور پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا۔

خاتون رپورٹر کے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی ، جس پر انھوں نے لڑکے کو تھپڑ رسید کیا۔

http://

ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کہ ایسا نہیں کرو مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلڑ بازی کررہا تھا جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دے کر برداشت کیا جائے ؟

واضح رہے اس تھپڑ کے بعد لڑکے یا وہاں موجود دیگر لوگوں نے کو ردعمل نہیں دیا تاہم اس بات کا خدشہ تھا کہ وہ لڑکا خود یا اس کا کوئی رشتہ بھی اسی طرح عدم برداشت دکھاتے ہوئے خاتون کو جوابی تھپڑ رسید کرسکتا تھا۔

Comments are closed.