آئی پی ایل کو ڈھائی ماہ ونڈو کیوں دیں؟ رمیض راجہ آئی سی سی فیصلہ میں حائل

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: آئی پی ایل کو ڈھائی ماہ ونڈو کیوں دیں؟ رمیض راجہ آئی سی سی فیصلہ میں حائل ، چیئرمین پی سی بی آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے بھارت کو ونڈو دینے کی مخالفت کریں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈاور 16جولائی کی شیڈول ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کی دو روزہ میٹنگ میں شریک ہوں گے، بعدازاں برمنگھم گیمز سے قبل آئی سی سی کی سالانہ بورڈ میٹنگز 23 سے 26 جولائی تک ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ میں فیوچر ٹور پروگرامز میں ونڈو ایڈ جسٹ کرنے پر پاکستان کی جانب سے آئی پی ایل ونڈو میں توسیع کی مخالفت میں موقف اپنایا جائے گا۔

رمیض راجہ ان میٹنگز کے دوران سالانہ 4 ملکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے، جس میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلیں ڈ شامل ہیں۔

خیال رہے آئی پی ایل کے لیے بطور خاص ڈھائی ماہ کی ونڈو مختص کرنے کا اعلان کیا تھا، پاکستانی کرکٹرز بھارت کے ساتھ سیاسی روابط نہ ہونے کے سبب ایونٹ میں حصہ لینے سے محروم ہیں۔

آئی پی ایل کو ڈھائی ماہ تک بڑھانے سے پاکستان کو بین الااقوامی کرکٹ سے بھی دور رہنا پڑے گا کیونکہ بھارت تمام ٹاپ انٹرنیشنل کرکٹرز کی اپنے ایونٹ میں شرکت لازمی بنانا چاہتا ہے ۔

ڈھائی ماہ کی ونڈو ملنے سے جہاں پاکستان کو نقصان ہو گا وہ کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک کو بھی باہمی انٹرنیشنل سیریز پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Comments are closed.