قازقستان کی ریبا کینا نے ومبلڈن ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا
قازقستان لندن : قازقستان کی ریبا کینا نے ومبلڈن ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا ، فائنل میں تیونس کی ٹینس اسٹار انس جابر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، پہلا سیٹ جیتنے کے باوجود انس جابر اعتماد کھو بیٹھیں۔
ومبلڈن اوپن 2022کا فائنل میچ قازقستان کی ریباکینا اور تیونس کی انس جابر کے درمیان کھیلا گیا ، افریقہ سمیت دنیا بھر میں انس جابر کو چاہنے والے ان کی جیت کے متمنی تھے۔
انس جابر فائنل میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں، انس جابر نے پہلا سیٹ 6.3سے جیت لیا تھا تاہم اگلے دونوں سیٹ ریبا کینا نے 6.2اور6.2 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں شکست کھانے والی انس جابر
لیکن حیرت انگیز طورپر اتنا بڑا ٹائٹل جیتنے کے باوجود ومبلڈن کی فاتح ریبا کینا نے جیت کے بعد جشن نہیں منایا اور آرام سے حریف کھلاڑی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور کورٹ سے باہر چلی گئیں۔
جیت کے بعد میں گفتگو کرتے ہوئے ریبا کینا کا کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں خوشی بیان کرسکوں انھوں نے انس جابر کے کھیل کی بھی تعریف کی۔
She didn’t win but she made history. Ons Jabeur of #Tunisia became the first Arab and first African woman to reach the #Wimbledon final. A class act as she wishes Muslims #EidMubarak . pic.twitter.com/JNIiPfqmDZ
— Asieh Namdar (@asiehnamdar) July 9, 2022
ریباکینا قازقستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی کھلاڑی ہیں جنہوں نے گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتا ہے۔ وہ روس میں پیدا ہوئی تھی لیکن 2018 میں اس نے قومیتیں تبدیل کیں۔
ریباکینا جو کہ 17 ویں سیڈڈ ہیں نے آل انگلینڈ کلب میں اپنی سات فتوحات میں صرف دو سیٹ گرائے۔ ریباکینا، جو گزشتہ ماہ 23 سال کی ہوئیں، 2011 میں 21 سالہ پیٹرا کویٹووا کے بعد ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والی سب سے کم عمر خاتون ہیں۔
جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئےریباکینا نے کہا” خوشی بیان کرنے کے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں” وہ کہتی ہیں۔ انھوں نے "کراوڈ کے بارے میں کہا کہ ناقابل یقین تھا۔
https://twitter.com/Wimbledon/status/1545053988688498696?t=1wdKzILQzbUm5Na3oWBbQg&s=19
انھوں نے کہا میں اونس جابر کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں،آپ کے خلاف کھیلنا بہت خوشی کی بات ہے۔” یہاں اس ناقابل یقین ماحول میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
ایک فاتح بننا صرف حیرت انگیز ہے۔ میں یقیناً میں اپنی ٹیم کے بغیر یہاں تک نہ پہنچ پاتی، اس لیے میں ان کا بہت شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ اور سب سے زیادہ اپنے میرے والدین کا۔
یہ انس جابر کے کیریئر کا ایک اور اہم موقع ہے۔ 7 جولائی کو جرمن کھلاڑی ٹاٹینا ماریا کے خلاف سیمی فائنل میں فتح کی بدولت، وہ ویمن ٹینس ایسوسی کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔
اس طرح وہ پہلی افریقی یا عرب مرد یا عورت کھلاڑی بن گئی ہیں جو اس مقام تک پہنچ پائی ہے۔
Comments are closed.