ضمنی الیکشن کےلئے 2 لیگی وزرا مستعفی، فواد چوہدری کا طنزیہ ردعمل

51 / 100

لاہور: ضمنی الیکشن کےلئے 2 لیگی وزرا مستعفی، فواد چوہدری کا طنزیہ ردعمل بھی سامنے آیا ہےجس میں انھوں نے کہا کہ شہبازشریف بھی استعفیٰ دیں تب بھی بات نہیں بنے گی۔

وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق وزارتوں سے مستعفی ہوئے دونوں نے ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم کےلئے سرکاری عہدے چھوڑے ہیں.

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے خواجہ سلما ن رفیق کا استعفیٰ منظورکرلیاہے جب کہ ایازصادق کا بھی آج ہی منظور ہو جائے گا۔

پنجاب میں خالی ہونے والے بیس نشتوں پر ضمنی انتخابات کے پیش نظر لیگی رہنماوں نے استعفے دیئے ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی کے باعث وزرا نے استعفے دیئے۔

دونوں وارتیں چھوڑ کر اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے، 17 جولائی کو انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد دونوں دبارہ وفاق اور پنجاب کابینہ کا حصہ بن جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہےشہباز شریف بھی استعفی دے کر انتخابی مہم میں آ جائیں تب بھی تحریک انصاف ہی جیتے گی۔

وزرا کے استعفوں پر فواد چوہدری کا ردعمل میں ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تحریک انصاف جیتے گی۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایک ایسی مہم بن چکی ہے جس پر عام آدمی کو یقین اوراعتماد ہے ، آپ کی پوری حکومت کو استعفی دینا پڑنا ہے کچھ ہفتے انتظار فرمائیں۔

Comments are closed.