جہلم میں بیوپاری کاخریدار کو چونا ، لمپی اسکن کا شکار جانور فروخت کردیا

45 / 100

جہلم: عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام جذبہ ایمانی کے ساتھ قربانی کے لئے جانور خرید رہے ہیں اور بیوپاری عوام کے اس جذبے کا فائدہ اٹھا کر خریداروں کو چونا لگارہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب ے ضلع جہلم میں پیش آیا جہاں بیوپاری نے لمپی اسکن کا شکار جانور کی کھال پر رنگ کرکے فروخت بیچ دیا، جانور خریدنے والے کو اگلی صبح بیماری کا علم ہوا۔

، لمپی اسکن وائرس میں مبتلا جانور کو گزشتہ رات کو خریدا گیا جس کو مالک نے رات کے اندھیرے میں جانور کی کھال پر رنگ کر کے فروخت کردیا۔قربانی کے لئے جانور خریدنے والے شخص کو اگلی صبح جانور کی بیماری کا علم ہوا تو متاثرہ شخص اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کامران خان اور محکمہ لائیو اسٹاک سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ شخص نے محکمہ لائیو اسٹاک سے رابطہ کیا تاہم محکمہ لائیو اسٹاف کے عملے کی جانب سے دی جانے والی میڈیسن سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے سختی سے لمپی اسکن وائرس میں مبتلا جانوروں کو مویشی منڈیوں میں لانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود بھی بیوپاری مویشی منڈیوں میں لمپی اسکن وائرس کے جانوروں کو دھڑلے سے فروخت کرنے میں مصروف ہیں اس صورتحال کے پیش نظر شہری بڑے جانوروں کو خریدنے کی بجائے چھوٹے جانور خریدنے لگے۔

Comments are closed.